ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایسٹر میمس ہاسپٹل کالیکٹ میں چھوٹے بچوں کے بڑے آپریشنس کے لئے کفایتی پیکیج کا اعلان

ایسٹر میمس ہاسپٹل کالیکٹ میں چھوٹے بچوں کے بڑے آپریشنس کے لئے کفایتی پیکیج کا اعلان

Tue, 26 Jan 2021 19:12:52    S.O. News Service

کالیکٹ 26/ جنوری (ایس او نیوز) کیرالہ کے مشہور ایسٹر میمس چیری ٹیبل ٹرسٹ کے سی ای او کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اب ان کے ہاسپٹل میں چھوٹے بچوں کے  پیچیدہ  اور مہنگے آپریشنس کے لئے کفایتی پیکیج دستیاب رہے گا۔

 اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ کے چیرمین نے مالی حیثیت سے کمزور اور مستحق چھوٹے بچوں کے لئے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جن کے لئے جگر کی پیوندکاری [لیور ٹرانسپلانٹ]، گردے کی پیوند کاری [کڈنی ٹرانسپلانٹ] اور پیدائشی طور پر دل میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے سرجری کی ضرورت درپیش ہوگی۔

 ہاسپٹل میں فراہم کی جا رہی اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے ضرورت مند مریضوں کے ذمہ داران ایسٹر میمس چیریٹیبل ٹرسٹ کے سی ای او فرحان یاسین سے 7025767676 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ مزید جانکاری کیلئے میمس میں موجود عیسیٰ شابندری سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال سے رابطہ کے لئے:   Tel : + 91-495- 2488 000, 6791000


Share: